گلستان بارہمولہ میں بجلی لائن مین جھلس کر شدید زخمی

  بارہمولہ//بارہمولہ کے گلستان نملن علاقے میں بجلی لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہواجسے مقامی لوگوں نے فوری طور ضلع اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں اسے سرینگر کے صورہ میڈکل انسٹچوٹمنتقل کیا ۔ 45سالہ طاہر احمد ملک ولد عبدالرحمان ملک ساکنہ نملن نارواو بارہمولہ بجلی کے ایک ٹرانسفامر پر ترسیلی لائن ٹھیک کررہا تھا کہ اس دوران گیارہ ہزار کی ترسیلی لائن گر آنے سے مذکورہ ملازم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ لائن مین کے دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ بُری طرح جھلس گئی ۔ ادھراسپتال ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مذکورہ 45سالہ لائن مین کی دونوں ہاتھ کاٹنے کی نوبت آسکتی ہے ۔جس کی وجہ سے اہل خانہ میں تشویش پائی جارہی ہے ۔اس دوران اہل خانہ نے متعلقہ محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔