گلستان اور نملن بارہمولہ میں جیو اور ائرٹیل صارفین کو مشکلات کا سامنا

فیاض بخاری

بارہمولہ// ضلع ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سے 18کلو میٹر دور گلستان اور نملن علاقے کے جیو اور ائرٹل صارفین کو آج کل کے دور جدید میں بھی مواصلاتی خدمات کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اگر چہ متعلقہ کمپنیوں نے گلستان اور نملن بارہمولہ میں کچھ ماہ قبل پہلی بار اپنے سگنل ٹاور نصب کئے ، تاہم جونہی علاقے میں بجلی سپلائی بند ہوتی ہے تو ٹاور بھی بند ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے مواصلاتی کمپنیوں کے حکام سے مانگ کی ہے کہ علاقے میں فوری طور پر نصب کئے گئے ٹاورں کیلئے جرنیٹر کا انتظام کیا جائے تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات سے نجا ت مل سکے ۔