گلاب گڑھ کشتواڑ میں طبی، ویٹرنری کیمپ منعقد

کشتواڑ// دور دراز دیہات کے لوگوں تک پہنچنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے فوج نے گاؤں گلاب گڑھ میں ایک میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔پاڈر کی غربت زدہ آبادی تک بنیادی ضروری طبی دیکھ بھال تک پہنچنے اور پہنچانے کے لیے یہ کیمپ ضلعی محکمہ صحت اور محکمہ حیوانات کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ایک خاتون ڈاکٹر اور ایک ویٹرنری ڈاکٹر سمیت 04 ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم نے کیمپ کے انعقاد میں مدد کی جس سے 198 مرد، 146 خواتین، 52 بچوں اور 78 مویشیوں کا علاج کیاگیااس تقریب کا مقصد مقامی آبادی کو خصوصی طبی امداد فراہم کرنا اور ان لوگوں کی مدد کرنا تھا جن کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کے ذریعے مویشی پالنا ہے۔ کووڈ-19 پروٹوکول کی مناسب پابندی کے ساتھ منعقدہ فوج کے اس اقدام کو سبھی نے سراہا ہے۔