گلابگڑھ سڑک پچھلے کئے دنوں سے بند ،لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

مہور//مہور ہیڈکوٹر سے تقریباً 20کلومیٹر کی دوری پر شیدول کے مقام پر پچھلے کئی دنوں سے سڑک بند ہے جس کی وجہ سے گلابگڑھ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ روز پہلے آسمانی بجلی گرنے سے شیدول میں سڑک بند ہوگئی تھی تاہم محکمہ پی ایم جی ایس وائی ابھی تک خاموش بیٹھا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے افسران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے افسران جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا محکمہ کے XENجان بوجھ کر چھٹی پر چلے گئے ہیں اور باقی افسران بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ سڑک بند ہونے کی وجہ سے کئی ایک گاڑیاں بھی بند ہے جس سے گاڑیوں کے مالکان کا بھی سخت نقصان ہورہا ہے۔اس کے علاوہ صرف گاڑیوں کی سڑک بند نہیںہے بلکہ مسافروں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سڑک بند ہونے کے باعث رنگلائی،لدھ،لار، کھوڑ، برنسال ، گلابگڑھ ، کیدورہ،دیول اور نہوچ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس ضمن پر آج لوگوں نے سڑک پر اتر کر محکمہ کے خلاف مظاہرے بھی کئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ سڑک کو بحال نہیں کیا گیا وہ سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہوجائیں گے۔