گستاخانہ زبان برداشت نہیں :سرنکوٹ بار

سرنکوٹ//بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے اراکین نے نا موس رسالت اور قران پاک کیخلاف غیر معقول زبان استعمال کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ ماجد خان کی قیادت میں کئے گئے احتجاج میں اراکین نے کہا کہ رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ لفاظ استعمال کرنے والے نارسنگاہ نند کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چائے۔ انھوں نے کہا ایسے ملک دشمن افراد انسانیت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔بار اراکین نے کہاکہ گستاخانہ زبان پر نہ مرکزی حکومت کی جانب سے اور نہ ہی اترپردیش سرکار کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے انھوں نے کہا کہ وہ کھلا کھلم مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہا ہے۔مظاہرے کے دوران وکلاء نے مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ شخص کیخلاف معاملہ درج کر کے گرفتاری کیلئے عملی اقدامات کرئے ۔