گزشتہ 3 ماہ میں 42 جنگجو مارے گئے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

 
سری نگر//جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ گزشتہ تین مہینوں میں 42 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
 
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق، ڈی جی پی نے یہ بیان پیر کو سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے نیم فوجی سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
 
وادی کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر حالیہ عسکریت پسندوں کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ حملے وحشیانہ اور پاگل پن کا واضح مظہر ہیں۔
 
سول سوسائٹی سمیت ہر کسی نے ان حملوں کی مذمت کی۔ ہم ان حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں،“ انہوں نے کہا کہ واقعات میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔
 
پولیس چیف نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے معاون کاروں کو "گردش سے باہر رکھا جا رہا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے"۔ 
 
انہوں نے کہا، "گزشتہ تین مہینوں میں، 42 عسکریت پسندوں کو مارا گیاہے"۔
 
 انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں 32 غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے۔
 
انہوں نے کہا کہ پولیس جموں و کشمیر میں امن کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی۔