اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع انتظامیہ کپوارہ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے تحت گزریال کرالہ پورہ میں بلاک دیوس (عوامی دربار) منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ آیوشی سدان اور ضلع کے تمام محکمو ں کے سر براہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر علاقہ گزریال، وارسن ، ریشی گنڈ اور کرالہ پورہ سے تعلق رکھنے والے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔سول سوسائٹی گزریال اور پبلک پولیس ایک رضاکار تنظیم خضر میر کے اسرار پر یہ دربار مڈل سکول گزریال میں منعقد کیا گیا ۔علاقہ کے سرکردہ ماہر تعلیم اور قلمکار پیر زادہ عبد المجید نے گائو ں کے مسائل ابھارے جبکہ دیگر مقررین نے بھی گائو ں کے دیگر مسائل سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو آگا ہ کیا ۔مقامی لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی نو ٹس میں درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم مکمل کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا جبکہ گزریال اے اور بی کی اندرونی سڑکو ں جن میں ریشی گنڈ گزریال ،گزریال بی ڈی او محلہ ،گزریال اسلام پورہ ،گزریال گنائی محلہ بالا ، بٹ محلہ ، باکھی پورہ ، تیری پورہ شامل ہیں،پر پر میگڈم بچھانے کا بھی ذکر کیا ۔مقامی لوگو ںنے علاقہ میں ایک ویٹرنیری سنٹر ،جمو ں و کشمیر بینک شاخ کھولنے کا بھی ذکر کیا جبکہ بجلی نظام میں معقولیت لانے کا بھی مطالبہ کیا ۔لوگو ں نے مڈل سکول گزریال کا درجہ بڑھانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے کہا کہ وہ یہ معاملہ سرکار کی نو ٹس میں لائیں کیونکہ مڈل سکول گزریال 1945میں یہا ں پر قائم کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر آ یوشی سدان نے عوام سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ضلع انتظامیہ لوگو ں کی دہلیز پر جاکر ان کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ سے کہ کپوارہ ضلع کے ہر دور دراز علاقہ میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ ضلع انتظامیہ کے آفیسران لوگو ں کے مسائل سے آگہی حاصل کر کے ان کاحل نکالیں ۔انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم آخری مرحلے میں ہے اور عنقریب اس کا افتتا ح کیا جائے گا اور لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ا نہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ عوامی دربار میں گزریال کے جتنے بھی مسائل جاگر کئے گئے ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔انہو ں نے تحصیل دار کرالہ پورہ کو ہدایت دی کہ وہ علاقہ میں کھیل کے میدان کے لئے زمین کی نشاندہی کریں کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے ۔انہو ں نے موقع پر ضلع آفیسران کو ہدایت دی کہ عوامی دربار میں لوگوں کے ابھارے گئے مسائل کی طرف اپنی توجہ دیکر ان کا حل نکالیں تاکہ لوگو ں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے گزریال میں قائم صوفی بزرگ بابا عبد اللہ غازی کے زیارت پر بھی حاضری دی اور لوگو ں نے انہیں مطالبہ کیا کہ گزریال میں زیارت قائم ہونے کے ناطے اس علاقے کو مذہبی سیاحتی مقام کا درجہ دیں ۔