گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر پر اشتہارات کی پابندی کو لیکر پریس کونسل آف انڈیاکو تشویش، ریاستی سرکار کے نام نوٹس

سرینگر/پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) نے جمعرات کو جموں کشمیر سرکار کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر پر سرکاری اشہارات کی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 ایک بیان کے مطابق''پی سی آئی نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی شکایت اور کشمیر کے بڑے اخبارات کے احتجاج کے بعد گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر کو وجہ بتائے بغیر سرکاری اشتہارات پر پابندی کا نوٹس لیا ہے''۔

  پی سی آئی کے مطابق اُنہوں نے جموں کشمیر سرکار اور ریاستی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام نوٹس بھی جاری کردی ہے۔

پی سی آئی بیان کے مطابق ایسے واقعات پریس کی آزادی محدود کرنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ ماہ فروری میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی انتظامیہ نے دو اہم اخبارات کے سرکاری اشتہارات معطل کردیئے ور اس کیلئے کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

کشمیر سے شائع ہونے والے اکثر انگریزی اور اُردو روزناموں نے گذشتہ اتوار کو اپنے پہلے صفحے پربطور احتجاج کوئی خبر شائع نہیں کی تھی۔