گریٹر کشمیرکے سینئر ایڈیٹر ظہیر الدین کو صدمہ

 سرینگر//معروف صحافی اور گریٹر کشمیر کے سنیئر ایڈیٹر ظہر الدین کی والدہ  علالت کے بعدجمعہ کو چل بسی۔اہل خانہ کے مطابق جمعہ کو ایک بجکر45منٹ پر مگرمل باغ سرینگر میں مرحومہ کا انتقال ہوا۔اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے مگر مل پارک میں مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی،جبکہ انکے آخری سفر میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں کے علاوہ صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کا چہارم18 دسمبر پیر کو انکے آبائی قبرستان مگر مل باغ میں انجام دیا جائے گا۔گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ سے وابستہ ایڈیٹروں اور نامہ نگاروں کے علاوہ دیگر دفتری عملے نے مرحومہ  کے انتقال پر اظہار غم کرتے ہوئے پسماندہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا،جبکہ مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی۔۔اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کے جملہ اسٹاف کی ایک تعزیتی میٹنگ ہوئی جس میں ظہیر الدین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اس دوران کئی سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے ظہر الدین سے تعزیت کا اظہار کیا  ہے۔حریت(گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے ظہر الدین کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔سید علی گیلانی نے کہا’’موت ایک حقیقت ہیں،اور ہم سب کو موت کا مزہ چکنا ہے،تاہم اہل ایمان کو اس پر صبر و استقامت کرنا چاہیں‘‘۔مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم نے اپنے تعزیتی بیان میںسوگوار کنبے  بالخصوص ظہیر الدین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔فیڈریشن آف اردو ورکنگ جرنلسٹس نے بھی گریٹر کشمیر کے سنیئر ایڈیٹر ظہیر الدین کی والدہ کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ظہر الدین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔فیڈریشن کے تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی،جبکہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی گئی۔ادھر کشمیر ورکنگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن نے پسماندہ خاندان کے ساتھ اظہارغم کیا۔ایسو سی ایشن کے صدر سلیم پنڈت اور دیگر ممبران نے مرحومہ کے روح کو تسکین ملنے اور غمزدہ اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا ہونے کی دعا کی۔اس دوران براڈ کاسٹنگ میڈیا جرنلسٹس ایسو سی ایشن نے معروف صحافی ظہر الدین کی والدہ کے انتقال رنج و غم کا اظہار کیا۔بی ایم جے ائے،کے صدر سید تجمل اسلام اور دیگر ممبران نے ظہر ایدین کے ساتھ تعزیت کی۔