گرین ویلی سکول الہیٰ باغ میں یوم اطفال منایا گیا

 سرینگر // گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹیچیوٹ الہیٰ باغ سرینگر میں یوم اطفال منایا گیا ۔جس میں سکول کے بچوں کے علاوہ اساتذہ اور والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کی شرعات دعا کے ساتھ کی گئی پھرموسیقی کا پروگرام منعقد ہوا ۔سکول کے طلباء اور اساتذہ نے اس دوران مختلف کھیلوں جن میں ٹگ آف وار ، میوزکل چیئر اور سپون ریس میں حصہ لیا ۔ تقریب میں بنیادی سطح کے قریب 250طلاب نے شرکت کی ۔سکول کے پرنسپل پروفیسر رضا سلطان اور چیئرمین ایم وائی وانی بھی تقریب میں موجود تھے جنہوں نے بچوں کی جانب سے پیش کئے گے پرواگراموں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔