بانڈی پورہ //قصبہ میں جمعہ کی سہ پہرگرینیڈحملہ، جس میں ایک ایس پی او ڈرائیو جان بحق اور چار اہلکار زخمی ہوئے ،سنیچر کودن بھر خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔قصبے میںروز مرہ کی زندگی مفلوج رہی اور ٹریفک سڑکوں سے غائب رہا البتہ چھوٹی گاڑیاں اور آٹو سڑکوں پر چلتے دکھائی دے رہے تھے۔دکانیں صبح دس بجے کے بعد کہیں کہیں کھل گئے تاہم صرف سبزی اور میوہ فروش ہی بہت کم تعداد میں نظر آئے۔عام لوگ بھی بہت کم تعداد میں گھروں سے باہر دکھائی دے رہے تھے۔ادھرجاں بحق ایس پی او کے گھر تعزیت کرنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ پولیس افسران تعزیت کے لئے پاپہ چھن پہنچے اور لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
گرینیڈ دھماکے کے بعد بانڈی پورہ میں دکانیں بند
