جموں//گریز کے باشندوں کی راحت رسانی کے لئے ایک بہت بڑا قدم اٹھا تے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رسمی طور سرینگر اور گریز کے درمیان ہیلی کاپٹر سروس شروع کی ۔اس سروس سے نہ صرف سرحدی قصبے کے باشندوں کے لئے تیز رفتار رابطہ یقینی بن سکے گا بلکہ اس سے انہیں باقی ماند ہ ریاست اور ملک تک رسائی کاآسان اور ہمہ وقت وسیلہ دستیاب رہے گا۔ محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر پہلے بیچ کے مسافروں میں ٹکٹ تقسیم کئے اور ان کی خیرو عافیت کی دعاکرتے ہوئے انہیں وداع کیا۔جموں وکشمیر قانون اسمبلی کے نائب سپیکر نذیر احمد گریزی ، سابق رکن اسمبلی فارق محمد خان، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ،آئی جی کشمیر زون ایس جے ایم گیلانی ،بڈگام انتظامیہ کے افسران ،ائیر لائنز سروس کے نمائندے اور مسافر اس موقعہ پر موجود تھے۔