گریز میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ ،خاتون جاں بحق، ہیلتھ ورکر زخمی

سرینگر/شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین آپسی گولی باری کے  نتیجے  میں بدھ کو ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہیلتھ ورکرزخمی ہوگیا۔
حکام نے کہا کہ رحمہ بیگم زوجہ عبد الاحدساکنہ داسی بگتور طرفین کے درمیان بھاری شیلنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ رحمہ بیگم کی ہلاکت کا واقعہ دوران شب پیش آیا۔
اُسے زخمی حالت میں سرینگر بھی پہنچایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکی۔
حکام نے کہا کہ محکمہ صحت کا ایک ملازم منظور احمد ولد بشیر احمد ساکنہ نائد کھائے سمبل کراس کنٹرول لائن فائرنگ میں زخمی ہوگیا ہے۔
منظور کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ بگتور ہیلتھ سینٹرمیں تعینات ہے جہاں وہ زخمی ہوگیاجبکہ اُسے داور منتقل کیا گیا ہے۔