گریز میں بستی کے اندر تیندوے کا حملہ ،2افرادزخمی

بانڈی پورہ//سرحدی تحصیل گریز کی کورکبل بستی میں جنگل کے نزدیک ایک تیندوے نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا ہے اور دونوں کو سب ڈویژن ہسپتال میںفوری طور علاج کے لیے منتقل کیا گیا اور تیندوا گھنے جنگل کی طرف بھاگ گیا۔اطلاعات کے مطابق  کورکبل گریز میں سجاد احمد ولد عبدالجبار اور حنیفہ اخترکو ایک تیندوے نے نوالہ بنانے کی کوشش کی لیکن دونوں نے شور مچا دیااور اس دوران تیندوے نے دونوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے زخمیوں کے حق میں بیس ہزار روپے بطور امداد واگزار کر لئے ہیں۔