’گریزیوتھ فیسٹول2018‘کاافتتاح

 سرینگر//’گریزفیسٹول2018‘کااتوار کو ایک رنگا رنگ تقریب پر برگیڈئر ستندرسنگھ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے ایک روائتی چراغ جلا کر افتتاح کیا۔اس موقعہ پر برگیڈئر ستندر سنگھ نے بچوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود پر بھی توجہ دیںتاکہ وہ کشمیرکانام روشن کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے گریزکے لوگوں کے عزم اورحوصلے کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین جغرافیائی وموسمی حالات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہرشعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔چار ہزار لوگوں جن میں800اسکولی بچے بھی شامل تھے ،نے اس تقریب میں  شرکت کی۔تقریب سے آرمی گڈول اسکول کی طالبہ اورکک باکسنگ کی عالمی سب جونیئر چیمپئن تجمل اسلام نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے بچوں پر زوردیا کہ وہ جوکچھ بھی کرنا چاہتے ہوں ،انہیں چاہیے کہ وہ تندہی اور لگن کے ساتھ کریں ،تب ہی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔