بانڈی پورہ //گریز اور تلیل کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی عدم دستیابی سے طلاب پڑھائی سے محروم ہورہے ہیں ۔علاقے کے لوگوں نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ کے احاطے میں کہا کہ گریز اور تلیل میں اسکول تو کھل گئے لیکن اساتذہ کی کمی کاسامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند ایک اساتذہ ڈیوٹی دینے کے لئے پہنچ جاتے ہیں لیکن بیشتر اساتذہ ابھی تعطیلات ہی منارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے کھبی بھی گریز اور تلیل کی طرف توجہ نہیں دی اورجو اساتذہ اس علاقے کیلئے بھرتی ہوئے ہیں وہ مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے گریز اور تلیل کو خیرباد کرتے ہیں ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ گریز اور تلیل کے اساتذہ کو فوری طور واپس کیا جائے۔ چیف ایجوکیشن افسر جاوید اقبال نے اس ضمن میں کہا کہ وہ جانچ کرکے ہی کارروائی کریں گے۔