بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد ثنائی نے آج انفلیڈ بائیک سواروں کے ایک گروپ کی ریلی کو منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے گریز تک جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ان 28بائیک سواروں کا تعلق سرینگر، بانڈی پورہ اوربارہمولہ اضلاع سے ہے اور یہ گروپ رازدان ٹاپ سے ہوتے ہوئے 85کلومیٹر کا سفر طے کرے گا۔تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریاست، خصوصاً بانڈی پورہ ضلع میں مہم جوانہ سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔