سرینگر//شدید برفباری اورسرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے گریجویٹ اپٹچیوڑ ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں نے صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان کے ساتھ ایئر لفٹنگ کے لئے رابطہ قائم کیا۔یہ امتحان اوردیگر امتحانات 9اور10فروری کو منعقد ہونے والے ہیں ۔چنانچہ گورنر ستیہ پال کی ہدایت پر 360امیدواروں میں سے180امیدواروں، جنہوںنے اپنا نام صوبائی کمشنر کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر قاضی عرفان کے پاس اندراج کروایا تھا کو، سرینگر سے جموں تک مفت ائر لفٹ کرایا گیا۔دریں اثناء سرکار کی طرف سے باقی ماندہ امیدواروں کی ائر لفٹنگ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ امتحانات میں شامل ہوسکیں ۔اُدھر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغرنے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں کو جموں اوردہلی پہنچنے کے لئے انہیںائر لفٹنگ کی سہولیت فراہم کرانے کی خاطر اظہار تشکر کیا ہے۔ور گھریلو اشیاء کو تہس نہس کیا گیا۔
امتحانی مراکز کشمیر میں
سرینگر// مرکزی وزارت برائے ترقی انسانی وسائل نے GATE اُمیدواروں کیلئے وادی میں ہی 6امتحانی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے چیف سیکریٹری کی ذاتی مداخلت کے بعد کشمیری امیدواروں کیلئے امتحانی مراکز کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی مدارس کی جانب سے HAKTACH آئی ٹی سروس سڈکو رنگریٹ، کائٹ پالی ٹیکنگ واووسہ رنگریٹ، اشائی آن لائن سروس بشمبر نگر منور آباد، ، فاسٹر کمپیوٹر ایجوکیشن راولپورہ، انفو ٹیک کمپیوٹر ایجوکیشن اور ایس ایس ایم کالج انجینئرنگ پری ہاس پورہ میں قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 9اور 10فروری کو GATEامتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کو ان چھ مراکز میں سے امتحانی مرکز الاٹ کئے جائیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو 180امیدواروں کو جموں میں امتحانات دینے کی غرض سے ایئر لفٹ کیا گیا تھا۔