گریجویٹ انجینئرز ایسو سی ایشن کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

جموں //گریجویٹ انجینئرز ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں 6اور7اگست کو قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کیاہے ۔ اس سلسلے میں سٹیٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی متعدد میٹنگیں ہوئیں جس دوران اس بات کا فیصلہ لیاگیاکہ مطالبات کے حق میں چھ اور سات اگست کو قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق کمیٹی ارکان نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی اور وہ اب ہڑتال کیلئے مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جونیئر انجینئروں کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے ، ترقی دینے اور ٹریول الائونس میں اضافہ کرنے کے مطالبات پورے نہیں کئے جارہے جس پر وہ ہڑتال شروع کریں گے ۔