گروپ میڈی کلیم اِنشورنس, سکیم سے متعلق سرکاری وضاحت

جموں//محکمہ خزانہ نے گروپ میڈی کلیم اِنشورنس سکیم کے حوالے سے مختلف میڈیا رِپورٹوں کے تناظر میں واضح کردیا ہے کہ اِنشورنس ایگریمنٹ سے متعلق 31؍ دسمبر 2018ء سے لے کر فور کلوجر نوٹس اِنشورنس کرانے والوں کو بھیج دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ 31؍ دسمبر 2018ء کی نصف شب تک جو بھی ملازم یا اُن کے افراد خانہ سکیم کے تحت درج ہوں وہ بنا نقدی کے علاج و معالجہ یا پھر اس کا خرچہ وصول کرنے کے حقدار ہوں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کسی ملازم یا اُس کے افراد خانہ نے اپنے خرچے پر علاج و معالجہ کرایا ہو وہ اس خرچے کی ادائیگی کا دعویٰ پیش کرسکتے ہیں کیونکہ وہ سکیم کے تحت انرول کئے جاچکے ہیں ۔ترجمان نے وضاحت کی کہ ڈی ڈی اوز کی طرف سے پریمیم کی مزید قسط اب نہیں کاٹی جائے گی اور میڈیکل الائونس کی بحالی کے حوالے سے علاحدہ حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔