گرورہ بانڈی پورہ میں بارودی سرنگ برآمد

بانڈی پورہ// سرینگر ۔بانڈی پورہ شاہراہ پرگررورہ کے نزدیک لوہے کے ڈبے میں پایا گیا بارودی موادناکارہ بنا دیا گیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح8بجے 13 آر آر سے وابستہ چیکنگ سکارڈ نے سڑک کے کنارے ایک بڑاڈبہ پایااور شبہ ہونے پر فوری طور بم ڈسپوزل ٹیم کو بلاکراسے  ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس دوران ٹریفک کی آمدورفت تھوڑی دیر کے لیے رک گئی ۔پولیس ذرائع  نے کہا کہ اس بارودی سرنگ کی موجودگی کا پتہ13آر آر سے وابستہ فوجی اہلکاروں نے صبح8 بجے لگایا۔حکام کے مطابق یہ بارودی سرنگ شاہراہ کے ایک طرف کسی’’ کنٹینر ‘‘میں نصب کی گئی تھی۔بارودی سرنگ کی موجودگی کا پتہ لگتے ہی بم ڈسپوزل سکارڈ طلب کیا گیاجس نے اس کو ناکارہ بنایا۔اس دوران مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ دیر کیلئے روک دی گئی جبکہ لوگوں میں سرا سیمگی بھی پھیل گئی ۔