سرینگر // وادی میں جھلسا دینے والی گرمی نے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور درجہ حرارت 30ڈگری سلسیش سے اوپر جانے سے لوگوں کا حال بے حال ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم جوں کا توں رہے گا ۔منگل کو شہرسرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جو کہ سوموار کے مقابلے میں 1ڈگری زیادہ تھا جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 103فیصد رہا ۔کپوارہ ضلع میں بھی ان دنوں سخت گرمی پڑ رہی ہے ضلع میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2ڈگری تک جا پہنچا اور ہوا میں نمی کا تناسب 120فیصد تک جا پہنچا تھا ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں منگل کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2کوکرناگ میں 30.7سیاحی مقام پیلگام میں 27.6اور گلمرگ میں 22.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
گرمی کی شدت سے لوگ بے حال
