کنگن//وادی میںگرمی کی شدت کے بیچ ان دنوں معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ میں سیاحوں اور سکولی طلاب کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔سنیچر اور اتوار کو سونہ مرگ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاح اور مختلف سکولوں سے وابستہ طلاب اس خوبصورت سیاحتی مقام کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے۔اس دوران چھوٹے بڑے ہوٹل سیاحوں سے بھرے رہنے کے علاوہ مقامی سیاحوں نے نالہ سندھ کے کنارے خیمے نصب کئے ہیں جس کی وجہ سے سونہ مرگ میں غیر معمولی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔
گرمی کی شدت، سونہ مرگ میں سیاحوں اور سکولی طلاب کا رش
