گرمائی تعطیلات کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے

راجوری//گرمائی زون جموں کے تحت پڑنے والے تمام سکولوں میں گرمائی تعطیلات ختم ہوگئی ہیںجس کے ساتھ ہی درس و تدریس کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیاہے ۔محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے بتایاکہ گرمائی تعطیلات کے دوران یہ سکول لگ بھگ سات ہفتوں تک بند تھے جن میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوگئی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ راجوری پونچھ میں سکول کھلنے کے پہلے روز طلباءکی حاضری کم ہی رہی ۔واضح رہے کہ جموں صوبہ کے گرمائی زون میں پڑنے والے سکولوں میں گرمی کی تعطیلات ہوتی ہیں جس دوران سکول لگ بھگ دو ماہ بند رہتے ہیں۔