جموں /جموں شہر کے ایک نامور سرکاری سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھی نگر نے اپنا سالانہ دن منایا ۔ وزیر تعلیم الطاف بخاری ، اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا اور تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے سکولی بچوں کے ساتھ اُن کی خوشیوں میں شمولیت کی ۔ اس موقعہ پر طلاب نے موسیقی ، ڈانس اور دیگر رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے ۔ اس سے وہاں موجود سامعین کافی محظوظ ہوئے ۔ واضح رہے کہ ڈی جی ایچ ایس گاندھی نگر کو جموں کے تعلیمی نظام میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے اور یہ سکول بنیادی ڈھانچے کے اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ سکول میں نرسری ونگ بھی شروع کی گئی ہے ۔ وزیر تعلیم ، سپیکر اور وزیر مملکت نے طلاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھیں ۔ تقریب پر سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ ، ناظمِ تعلیم جموں رویندر سنگھ ، ڈائریکٹر رمسا طفیل مٹو اور ڈائریکٹر ایس ایس اے اے آر وار بھی موجود تھے ۔
گرلزہائی سکول گاندھی نگرکی سالانہ دن تقریب
