گرلزہائراسکینڈری سکول شیش محل

پونچھ//ماڈل گرلز ہائر سکینڈری سکول شیش محل پونچھ جو کہ پونچھ کا ایک بہت بڑا تعلیمی ادارہ ،کو جانے والی سڑک اوراس ادارے کی عمارت خستہ حالت کاشکار ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اسکول میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات بلکہ اساتذہ کو بھی کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔طالبات نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ ضلع کا مشہور معروف گرلز ماڈل اسکول ہونے کے باوجود وہاں کی دیکھ ریکھ نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ یہ اسکول پونچھ کے آثار قدیمہ کی ایک خوبصورت عمارت اور شاندراورثہ شیش محل میں قائم ہے جس کی ساتھ ساتھ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے عمارت کا اکثر حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کی جانب جانے والی سڑک اس قدر خستہ حالی کا شکار ہے کہ اس پر پیدل چلنا ان کے لئے دشوار ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی طالبات اپنی اسکوٹیاں لیکر آتی ہیں جن کو خراب سڑک میں حادثات کاخطرہ رہتاہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ اسکول کی عمارت اور سڑک کی مرمت کے اقدام کریں۔اسکول کے اساتذہ نے بھی طالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول میں یہ مسائل ہیں جن کو حل کیاجاناچاہئے ۔انہوں نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کی ۔