گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان کی تیاریاں

پلوامہ//ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمدڈار کی صدارت میںکل ڈی سی آفس کمپلیکس میںگرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان کی مناسبت سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ،چیف میڈیکل آفیسر،آر اینڈ بی اورپی ایچ ای کے ایگزیکٹیو انجینئران اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ضلع کے دیہی علاقوں میںپنچایت سطح پر گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان کی تیاریوں اورعمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ فلیگ شِپ سکیموں کی عمل آوری میںپنچایتوں کا ایک اہم رول ہے۔ انہوںنے متعلقہ آفیسران کو ایسے سرگرم کارکنوں کو منتخب کرنے کی ہدایت دی۔جو کہ گرام سبھا منصوبہ بندی کی زمینی سطح پر عمل آوری کے لئے پیش پیش رہیں گے تاکہ سکیموں اور پروگراموں کی موثر اوراطمینان بخش عملدر آمد یقینی بن سکے۔ادھراے ڈی ڈی سی شوپیان محمد سلیم نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام کی تیاریوں اورعمل آوری کاجائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ اگلے مالی سال 2019-20کے دوران گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان کی مناسبت سے گرام سبھا میٹنگوں کو انعقاد کیا جائے گا۔