ڈوڈہ //گرام سوراجیہ منچ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خطہ چناب کے دور دراز علاقہ جات سے آئے ہوئے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی پریہار اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جب کہ سوامی دویا نند سرسوتی مہمان ذی وقار کے طور پر موجود رہے ۔ مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلاب نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں تنظیم کے سیکرٹری نے بتایا کہ ریاست کے 3600دیہات میں یہ تنظیم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے جس کے لئے 6500رضا کار سر گرم عمل ہیں۔ انہوں نے منچ کی طرف سے چلائے جا رہے کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔