گرام سوراج ابھیان کے تحت بیداری کیمپ کا اہتمام

 ڈوڈہ // ملک بھر میں جاری گرام سوراج ابھیان کے تحت ضلع اگریکلچر کمپلیکس کے ساتھ ساتھ بلاک صدر مقامات پر کسان سمیلنووںکا اہتمام کیا گیا ، جس میں بھاری تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران محکمہ زراعت کی جانب سے لاگو کی جا رہی مختلف سکیموں  جیسے کہ PMFBY, PMKSY, Soil Health Card, KCC اور دیگر اقداما ت کی جانکاری دی گئی۔کرشی کسان کیندریہ بھدرواہ کے سائنسدانوں نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور شعبہ زراعت میں مرکزی و ریاستی سرکار کی جانب سے لاگو پروگراموں پر بیش قیمتی جانکاری فراہم کی۔پروگرام کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پون پریہار نے کی جبکہ چیف اگریکلچر افسر سنیل کول ،سب ۔ڈویژنل اگریکلچر افسر و محکمہ کے دیگر اہلکار وں نے بھی اس میں شرکت کی۔