گرامین بینک نے بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا

جموں //گرامین بینک کی جانب سے مختلف اضلاع میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں بیداری کیا گیا ۔نبارڈ (NABARD)کے اشتراک سے منتظمین کی جانب سے جموں ،سانبہ ،راجوری اور بارہمولہ اضلع میں بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیاتھا ۔ضلع سانبہ میں لگائے گئے بیداری کیمپ کے دوران مہمان خصوصی ڈی ڈی ایم نبارڈ سریندر سنگھ نے عوام کو گرامین بینگ کے تحت آنے والی اسکیموں کے بارے میں عوام کو بیدار کیا ۔بیداری کیمپ کے دوران ایگریکلچرل پنچایت آفیسر رام گڑھ نے بینک انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ان بیداری پروگرام کے دوران بینک احکام کی طرف سے عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علا وہ اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل بینکنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔