جموں//جموں کشمیرگرامین بنک نے سوچھ بھارت مشن کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع بشمول جموں،راجوری،پونچھ ،کٹھوعہ ، سانبہ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ، لیہہ ،کرگل اورکپواڑہ میں81سوچھتاہی سیواپروگرام منعقدکئے۔پروگراموں کے انعقاد پر چیئرمین جے اینڈکے گرامین بنک جنک راج انگورال نے عملے کے جوش وجذبے کی ستائش کی ۔انہوں نے کہاکہ گرامین بندآئندہ بھی ایسے بیداری پروگراموں کے سلسلے جوجاری رکھے گاتاکہ معاشرے میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کواُجاگرکیاجاسکے۔جنرل منیجر جے اینڈکے گرامین بنک نے کہاکہ ماحولیاتی صفائی یقینی بناناہرفردکی ذمہ داری ہے اورگرامین بنک کی 25 برانچوں اوردفاترنے پچھلے تین دنوں میں سوچھتاہی سیواکے تحت ریجنل آفس بانڈی پورہ، سنگھ پورہ، واگب ، لدروان کپواڑہ،کٹھوعہ،جکھ، ارنیہ،بن تالاب، بھلوال، بوہڑی پاٹا، چکروئی، ڈیولی، گجن سو،گھومنہاساں،جوڑیاں،کرپنڈ، پروگرال، سرور،سمبل کیمپ، دھرمسال،شاہدارہ ،منڈی اورسرنکوٹ میں پروگرام منعقدکیے۔ایچ اوڈی فائنانشل انکلوژن اورانشورنش ڈیپارٹمنٹ جے اینڈکے گرامین بنک وپن گپتانے کہاکہ گرامین بنک کی ہربرانچ متعلقہ دیہات میں 2 فروری تک سوچھتاسے متعلق بیداری پروگرام جاری رکھیں گی۔
گرامین بنک نے سوچھتاسے متعلق81 بیداری پروگرام منعقدکیے
