گذشتہ 70 دنوں میں سب سے کم70ہزار نئے کورونا وائرس کیس

سرینگر//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 70 ہزار 421 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار 410 ہوگئی ۔ اسی عرصہ میں 3 ہزار 921 اموات بھی ہوئیں، جس کے بعد کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 305 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 119501 کورونا مریضوں نے وبا ئی بیماری کو شکست دی ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 29510410 کورونااموات کی مجموعی تعداد 374305 ہوگئی ہے۔