راجوری //کوٹرنکہ کے علاقے گدیوگ میں سوکھے گھاس کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ خاکستر ہوگیا ۔یہ گھاس 105سالہ مقامی خاتون کا تھا جسے سکھا کر مویشیوں کیلئے جمع رکھاگیاتھا۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ اچانک سے گھاس میں نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری گٹھری کو خاکستر بنادیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ بزرگ خاتون کا بہت بڑا نقصان ہے جسے انتظامیہ کی طرف سے امداد ملنی چاہئے ۔