ٹنگمرگ //ٹنگمرگ کی گجر بستی رنگہ والی کی رابط سڑک برف سے ڈھکی ہے اورلوگوں کو عبور مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔اس رابط سڑک سے برف ہٹانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور سڑک پر برف موجود ہونے سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مقامی سماجی کارکن چودھری منظور احمد نے بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی ٹنگمرگ نے رنگہ والی رابط سڑک کو برف ہٹانے میں نظر انداز کیا اور آج بھی اس سڑک پر دو سے ڈھائی فٹ برف جمع ہے جس پر لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماروں کو کاندھوں یا چارپائی پر ہسپتال پہنچانے کیلئے گوگلڈارہ سڑک تک لانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی کے ان تمام دعوئوں کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا ہے جن میں انہوںنے سب ڈویژن کی تمام رابط سڑکوں سے برف ہٹانے کا اعلان کیاہے ۔
گجر بستی رنگہ والی سڑک ہنوز بند | برف ہٹانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا
