گجرات کی ترقی کا سفر جاری رہے گا: امیت شاہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دونوں شہروں کے عوام کے لئے گجرات میں سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کی  بنیاد رکھنے کو دونوں شہروں کے  عوام کے لئے اہم قرا دیا۔ امیت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کئے گئے سورت اور احمد آباد میٹرو فیز 2 کے بنیاد رکھنے کے پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پر امیت شاہ نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے گجرات کے شہری ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے تو انہوں نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کا منصوبہ لوگوں کے سامنے  پیش کیا تھا۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے ریاست کی دو اہم منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ احمد آباد اور سورت کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان اہم منصوبوں کے نتیجے میں ترقی  کا سفر یقینی طور پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔