نئی دہلی// کانگریس نے گجراتی 'وی ٹی وی' چینل پر حکومت کی طرف سے پابندی لگائے جانے کو جمہوریت کو کچلنے کی کوشش قرار دیاہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نئے تغلقی فرمان میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ' وی ٹی وی گجراتی 'پر پابندی عائد کردی ہے "۔ مسٹر سورجے والا نے الیکشن کمیشن کو 'دوست' قرار دیتے ہوئے اس پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ " 'دوست' الیکشن کمیشن کے ذریعے گجرات کے ٹی وی چینل کے خلاف پہلے تو ایف آئی آر کی گئی، وزیر اعلی / وزراء کی طرف سے دھمکی دی گئی اور اب پابندی لگائی گئی۔ یہی ہے جمہوریت کو کچلنے کی وہ سازش جس کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے "۔