گبرکنڈی میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد

راجوری//بلاک میڈیکل افسرکنڈی کی نگرانی میں گبرکے مقام پرایک طبی کیمپ کاانعقادکیاگیاجہاں پرلوگوں کی طبی جانچ کی گئی۔اس دوران بلڈپریشر،بلڈشوگر،بلڈگروپنگ ،ایل ایف ٹی ،ایچ بی ،لیپڈپروفائل وغیرہ کے ٹیسٹ بھی مفت کروائے گئے۔بی ایم اوکنڈی ڈاکٹراقبال ملک کے مطابق طبی کیمپ کے انعقادکامقصدلوگوں کوبہترصحت سہولیات مہیاکراناتھا۔ انہوں نے کہاکہ دوردرازعلاقوں کے لوگوں کوطبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے اس لیے دوردرازعلاقہ گبرمیں میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔انہوں نے کہاکہ کیمپ کے دوران لگ بھگ 223 افرادکی جانچ کی گئی اور211 افرادمیں برسرموقعہ اسناد تقسیم کئے گئے جن میں اولڈایج، میڈیکل فٹنس اورمعذوری سے متعلق اسنادشامل تھے۔