سرینگر//جموں کشمیربینک نے ہفتہ کو کشمیرصوبے کے لارج کریڈٹ یونٹس گاہکوں کے ساتھ کسٹمر میٹ کاانعقاد کیا تاکہ ان کی تجاویزاورفیڈ بیک کوحاصل کیاجائیْ۔بینک کے چیف ایگزیکیٹو افسرومنیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش نے بینک کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں وادی کے سرفہرست ہائی نیٹ ورتھ افراد سے تبادلہ خیال کیا۔بلدیو پرکاش نے تما شرکاء کاخیرمقدم کیااورکہا کہ آپ کی کامیابیاں ہماری کامیابی ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ٹرسٹ کے نگران کے طور ہم یہاں کچھ برسوں کیلئے ہوسکتے ہیں لیکن آپ یہاں دہائیوں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بینک کے کام کاج میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں اوریہ سب ہمارے گاہکوں کی بہتری کیلئے ہیں ۔ہم نے اپنے ٹیکنالوجی کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ سب کچھ سوچے سمجھے طریقے سے کیاگیا ہے اوراہم آپ کی توقعات پر کھرااُتریں گے۔ گاہکوں نے اپنے خدشات اورشکایات کو پیش کرتے ہوئے جواپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ منعقدکرنے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیوپرکاش کاشکریہ اداکیا۔