’گاڑی چلانے کے دورانم وبائیل سے اجتناب کریں‘

جموں //لل دید وومن ویلفئیر سوسائٹی نے یہاں سنیچو وار کے روز اپنے سینچر وار سیرئیز کے سلسلہ میں ایک نکڑ ناٹک’’گاڑی چلانے کے دوران موبائیل سے اجتناب کریں‘‘  پیش کیا ۔اس موقعہ پر علاقہ کے معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔ناٹک سوریہ نرائن نے تحریر کیا ہے جبکہ نوین پال اسکے ہدایت کار ہیں۔ناٹک کے ذریعہ سے لوگوں کو خصوصاً نوجوان آبادی کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی اور انہیں گاڑی چلانے کے دوران موبائیل سے اجتناب کرنے کا پیغام دیا گیا۔ڈرامہ ’’گاڑی چلانے کے دوران موبائیل سے اجتناب کریں‘‘سے گاڑی چلانے کے دوران موبائل نہ استعمال کرنے کا پیغام دیا گیا ،تاکہ سڑک حادثات سے بچا جا سکے۔ ڈرامہ ان لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے لئے ایک پیغام تھا ،جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ٹریفک قوانین ہمارے تحفُظ کے لئے بنائے گئے ہیں۔ڈرامہ میں کام کرنے والے کلا کاروں میںکرن رانجا،پرمود چودھری  بھی شامل تھے۔