نوشہرہ //مسافر گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے طلباء نے جھنگڑ چوک میں حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جھنگڑ چوک میں شام چار بجے درجنوں کی تعداد میں طلباء جمع ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سکول آنے اور جانے کیلئے گاڑی ہی نہیں ملتی اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں گھنٹوں گاڑیوں کا انتظا رکرناپڑتاہے تاہم پھر بھی گاڑی نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں سدھار لایاجائے ۔احتجاج کی خبر ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر رومال سنگھ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے گاڑیوں کا بندوبست کرکے طلباء کو اپنے گھر وں کو روانہ کیا ۔ یہ احتجاج ایک گھنٹے سے بھی زائد عرصہ تک جاری رہا۔
گاڑی نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج
