گاڑیوں کے تصادم میں 1زخمی

راجوری //راجوری ضلع کی منجا کوٹ تحصیل میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ تحصیل منجا کوٹ میں ایک ٹرک او ر ٹپر کے مابین ہوئے آپسی تصادم کے دوران ٹر ک ڈرائیور کو چھوٹیں آئی جبکہ پاس کے فوج کیمپ سے فوجی اہلکاروں نے بچائو کارروائی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منجا کوٹ منتقل کیا جہاں پر اس کا علاج معالجہ کیاجارہاہے ۔