گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ

مینڈھر// مینڈھر قصبہ میں گا ڑیو ں کے جام کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور دن بھر کئی بار جام لگتارہتاہے جس کی وجہ سے عام صارفین بر ی طر ح متا ثر ہو رہے ہیں ۔  قصبہ میں جام لگنے کی اصلی وجہ گا ڑیو ں کی غیر قانونی طورپر پا رکنگ ہے لیکن مقامی انتظامیہ اور پولیس اس جانب کوئی دھیان نہیں دے رہی۔مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ مینڈھر انتظامیہ نے جس طر ح مینڈھر قصبہ سے نا جا ئز تعمیر ات کو ہٹا یا ہے، اسی طر ح گا ڑیو ں کی غیر قانونی پا رکنگ پر بھی قدغن لگانے کی ضرورت ہے تاکہ جام کا سلسلہ ختم ہوسکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاک بنگلہ مینڈھر سے لیکر ٹی سی پی مینڈھر تک گا ٰڑ یاں سڑک کے کناروں پر بے تکے طریقہ سے پارک کی ہوئی ہوتی ہیںجن کو پوچھنے والاکوئی نہیںہوتا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ مینڈھر بائی پاس سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ قصبہ سے ٹریفک کا دبائو کم ہوسکے ۔ان کاکہناہے کہ اگر کوئی بیمارآدمی اس جام میں پھنس جائے تو اس کی جان نکلنے لگتی ہے ۔