گاڑیوں میں نصب ایل ای ڈی ہیڈ لایٹ

سرینگر //شہر میں چلنے والی بیشتر گاڑیوں میں نصب ایل ای ڈی لائٹ رات کے دوران سفر کرنے والوں کیلئے سخت پریشانی کا بحث بن رہی ہیں ۔حالیہ دنوں محکمہ ٹریفک نے ایڈویزری جاری کرتے ہوئے نجی گاڑیوں کے مالکان کو وارنگ جاری کی تھی کہ گاڑیوں میں نصب ایل ای ڈی ہیڈ لایٹ کا استعمال بند کیا جائے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہو رہا ہے اور ایسا محکمہ ٹریفک کی ناک کے نیچے ہورہا ہے ۔ کئی ایک نجی گاڑی مالکان نے یہ شکایت کی ہے کہ رات کے دوران گاڑیوں میں سفرکرنا ان کیلئے جان جوکھم میں ڈالنے کے برابر ہے کیونکہ رات کے دوران اُن گاڑیوں میں نصب تیز ایل ای ڈی لایٹ کا استعمال سامنے والی گاڑی کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتی ہیجس سے حادثات بھی رونما ہونے کا حطرہ لاحق رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا ایسی لایٹس پر پابندی عاید کی جانی چاہئے اور اسکا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔