گانٹہ مولہ بارہمولہ میں چوری،دوران شب تین گائیں اڑالی گئیں ، علاقے میں تشویش

بارہمولہ// گانٹہ مولہ بارہمولہ میں دوران شب چور تین گائیں لیکر فرار ہوگئے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو گانٹہ مولہ میں وزیر احمد وانی اور بشیر احمد وانی نامی دو شہریوں کے گاو خانوں سے تین گائیں چرالی گئیں ۔ جس کے بعد بدھ کو پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ ایام میں کنڈی اور ٹنگمرگ میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں ،جس میں کئی افراد کو گرفتاربھی کیا جاچکا ہے ۔