بارہمولہ // گانٹہ مولہ بارہمولہ میںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گانٹہ مولہ بالا اور پائین گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو ایک گندے نالے سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کیا تاہم معاملہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جسکے باعث لوگ گرمیوں کے ان ایام میں بھی پانی کی ایک ایک بوندکیلئے ترس رہے ہیں ۔ لوگوںنے سرکار اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کا صاف پانی کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکیں۔
گانٹہ مولہ بارہمولہ میں پانی کی قلت سے عوام پریشان
