گاند ھی نگر میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کاروائی

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گاندھی نگر علاقہ میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کاروائی کے دوران تعمیرات کو مسمار کیاگیا۔کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر کی قیادت میں لاسٹ موڑ علا قہ میں انجام دی گئی کاروائی کے علاوہ جموں بس اسٹینڈ ،گمٹ ،اندرا چوک ،جیول چوک ودیگر علا قوں میں فٹ پاتھوں پر کی گئی ناجائز تجاوز کو بھی ہٹایا گیا ۔جموں میونسپل کارپوریشن نے عام لوگوں اور دکانداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ شہر میں غیر قانونی طرز عمل سے تجاوز نہ کریں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔