گاندھی نگر میں ’آگ بجھانے ‘پر بیداری پروگرام

جموں //فائر اینڈ ایمر جنسی سروس ہیڈ کوارٹر گاندھی نگر میں نائٹ اینگل سکول کے بچوں کو آگ پر قابو پانے کیلئے بیدار کرنے کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیدار پروگرام کے دوران آگ کی وردات کے دوران احتیاطی تدبیروں کے علا وہ ایمر جنسی نمبر پر فون کرنے کے بارے میں بھی بچوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس بیداری پروگرام میں مذکورہ اسکول کے 60سے زائد بچوں نے شرکت کی ۔اس بیداری پروگرام کے دوران انچارج اسٹیشن آفیسر روپ نگر نے بچوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماچس وآگ لگنے کی وجہ سے بننے والی دیگر اشیاء و بجلی کی تاروں کیساتھ نہ کھیلیں ۔ڈی جی فائر اینڈ ایمر جنسی سروس جموںوکشمیر کی ہدایت پر منعقدہ اس بیداری پروگرام کا اصل مقصد بچوں کو آگ کیساتھ نمٹنے کیلئے بیدار کرنا تھا ۔بیداری پروگرام کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے آفیسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سکول کے سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔