گاندربل//وسطی ضلع گاندربل میں گوٹلی باغ کے بنجر باغ میں گذشتہ شب دو گھرانوں کے 13 افراد، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، کوئی جنگلی سبزی کھانے سے بیمار ہوگئے جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں سے آٹھ افراد کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آہنگر محلہ بنجر بستی گوٹلی باغ گاندربل میں گھرانوں کے تیرہ افراد جن میں عورتیں بچے بھی شامل تھے، گذشتہ شام دیر گئے کوئی جنگلی سبزی کھانے کے بعدبیمار ہوگئے اور ان کی حالت بگڑ گئی۔
واقعہ کے بعد بیمار افراد کو ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں سے تین افراد کو ابتدائی علاج کے بعد رخصت کیا گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آٹھ افراد کو مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔