گاندربل کے27طلاب جانکاری پروگرام کیلئے نئی دہلی روانہ

 گاندربل//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرگاندربل شفقت اقبال نے کل ضلع گاندربل کے27 طلاب پر مشتمل ایک گروپ کو سماگارا شکھشا سکیم کے تحت جانکاری پروگرام کے لئے نئی دہلی روانہ ہونے کے لئے ہر جھنڈی دکھائی۔دورے کے دوران یہ طلاب ملک کی ثقافت اورتمدن کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل اوردیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ سکیم کا مقصد طلاب کو  جانکاری اورملک کی تمدنی اور ثقافتی گوناگونیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے اوروہ سرکاری ریاستوں کے طلبأ کے ساتھ اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ بھی کرسکتے ہیں۔