گاندربل کے کئی علاقوں میں بجلی نہیں

گاندربل//گاندربل کے کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے مقامی آبادی میںناراضگی پائی جارہی ہے۔بارسو،کرہامہ،لارسن،تھیورو،لدھ وانہ،کوندہ بل،ینگورہ اوربٹہ وینہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحران کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے انہیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا ہے کہ بجلی کب آئی اور کب گئی۔انہوںنے کہا کہ علاقے کے صارفین نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے کئی بار فریاد کی لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔